جو حکمرانی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ،انتخابی دھوکا دہی کے ذریعے صوبے پر تھوپ دئیے گئے
لاہور(آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ماورائے عدالت قتل کی صریحاً حمایت ایک مخمصہ اور اس کی حکمرانی کے خیالات کو ظاہر کرتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی تائید کرنے اورسی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ کے سربراہ کو شاباش دینے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس پاگل پالیسی کے لئے بھاری قیمت ادا کرے گی جو حکمرانی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور انتخابی دھوکا دہی کے ذریعے صوبے پر تھوپ دئیے گئے ۔