ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ ، اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروںکا کشمیریوں پر مظالم پر تشویش کا اظہار
سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد روز مرہ کے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں اضافہ ہوگیا۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں بھارتی فورسز نے ایک ڈرون فوٹیج جاری کی جس میں مقامی نوجوان امتیاز احمد ماگرے کو دریا میں کودتے ہوئے دکھایا گیاہے۔، بھارتی میڈیا کشمیری نوجوان کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے واویلا مچارہا ہے جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے۔بھارتی قابض افواج کشمیرمیں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرکے دنیاکو گمراہ کر رہی ہیں، بھارتی میڈیا ماضی میں ایسی ہی جعلی خبریں دیتا رہا ہے، بھارتی حکومت عالمی قوانین کو پائمال کرتے ہوئے ان کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔قابض بھارتی افواج نے روز روز غیر انسانی سرچ آپریشنز اور رات گئے گھروں پر دھاوا بول کر کشمیریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کررکھا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے کشمیریوں پر مظالم پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔