لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے ایک دھچکا ہے، نیتن یاہو کا خیرمقدم

 اسرائیلی موقف کو تسلیم کیا ہے کہ لبنانی سرزمین کے اندر اس سکیورٹی زون کو برقرار رکھ سکتا ہے،اسرائیلی وزیر اعظم کا دعوی 
تل ابیب (آئی این پی )اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکہ کی ثالثی میں لبنان کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کیاہے۔انھوں نے اسے اسرائیل کے لیے ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایران اور حزب اللہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔اسرائیلی ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی اپنی تقریر میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے بعد ہم ایک تاریخی معاہدے تک پہنچے ہیں، جو ریاستِ اسرائیل کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کرے گا بلکہ ایران اور حزب اللہ کی پوزیشن کو بھی کمزور کرے گا۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہاکہ اسرائیلی افواج لبنانی سرزمین کے اندر قائم کردہ سکیورٹی زون میں موجود رہیں گی