کراچی (آئی این پی )مسلسل مثبت رجحان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ۔منگل کے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 120 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 93ہزار 500پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔دوسر ی جانب انٹر بینک میں ڈالر 11پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 277روپے 75پیسے ہو گئی۔