گیس لیکیج دھماکا‘ عمارت کا مالک گرفتار

کراچی(خصوصی رپورٹ )کراچی میں سولجر بازار میں گیس لیکیج کے دھماکے سے عمارت گرنے کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق مقدمہ سولجر بازار تھانے میں قتل بالسبب، عمارت کی تعمیر میں غفلت برتنے، املاک کو نقصان پہچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ عمارت کے مالک ارشاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔