ریلوے کے ذیلی ادارے پراکس سے 80 ملازم فارغ

لاہور( خصوصی رپورٹ)ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد،ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک ودیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔فارغ ہونیوالوں میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ نکالے گئے بیشتر ملازمین کئی سال سے کام کر رہے تھے جن کا تعلق لاہور،راولپنڈی اور کراچی سے ہے، ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں نوٹس دیئے بغیر اچانک نوکریوں سے فارغ کر کے بیروز گار کر دیا گیا۔