آوارہ کتوں کے حقوق کا تحفظ ، ہائیکورٹ متحرک، ریحام خان بھی عدالت پیش

  اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ آوارہ کتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے متحرک  ہوگئی جبکہ  ریحام خان بھی عدالت میں پیش ہوگئیں۔   اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی نے فریم ورک رپورٹ جمع کروادی، عدالت نے فریم ورک رپورٹ پر وکیل درخواست گزار سے تحریری تجاویز طلب کرلیں، دوران سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس معاملے کو تفصیلی طور پر سن کر نمٹانا چاہتے ہیں