علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی مانسہرہ سے پشاور پہنچ گئے

پشاور(آئی این پی)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور سابق خاتون اول بشری بی بی پشاور پہنچ گئے۔اسلام آباد میں احتجاج کے بعد مانسہرہ پہنچنے والے وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور پہنچ گئے ہیں۔علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی مانسہرہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور پہنچے۔دونوں رہنما اسلام آباد میں روپوش ہونے کے بعد دو دن تک اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے گھر پر مقیم تھے۔