لاہور میں خاتون ڈکیت شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

لاہور میں خاتون ڈکیت شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

لاہور: مرد ڈاکوؤں کے بعد اب خاتون ڈکیت کی واردات نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ تھانہ ہنجروال کی حدود میں پیش آنے والے واقعے میں خاتون ڈکیت نے اسلحے کے زور پر ایک شہری سے نقدی چھین لی۔

ایف آئی آر کے مطابق، خاتون کے ساتھ 15 سالہ دو لڑکے بھی ڈکیتی میں شامل تھے۔ ملزمان نے شہری کو اسلحہ دکھا کر 7 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔متاثرہ شہری مختیار حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واقعے نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے کیونکہ اب خواتین بھی اسلحہ کے ذریعے ڈکیتی میں ملوث ہونے لگی ہیں، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔