انسانی جانوں سے کھیلنے والوں سے نرمی نہیں برتی جائے گی، انفورسمنٹ آفیسر
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تحصیل بھر میں غیر قانونی طریقے سے پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاوآن جاری، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا کی ہدایت پر انفورسمنٹ اآفیسر پیرا فورس عشرت یٰسین اور پیرا فورس ٹیم تحصیل بھر میں قائم تمام غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد اور وارننگ دی کہ اآئندہ غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے پر ایسے تمام مقامات کو سیل کر دیا جائے گا جہاں بغیر اجازت یہ خطرناک کاروبار جاری ہے۔ اس موقع پر انفورسمنٹ اآفیسر پیرا فورس عشرت یسین نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ان عناصر کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو دکان مالکان اپنی جگہیں ایسے غیر قانونی پٹرول فروشوں کو کرایہ پر دیں گے ان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جن میں بھاری جرمانے اور ایف اآئی اآر کا اندراج شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر شہری اآبادیوں کے بیچ پٹرول کی ٹنکیاں رکھ کر نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ شہریوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات میں ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ایسے اآپریشن جاری رہیں گے تاکہ غیر قانونی کاروبار کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔