ریاض(آئی این پی )سعودی حج سکیورٹی فورسز نے 2025کے حج سیزن میں غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق جاری گرینڈ آپریشن میں اب جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کا استعمال بھی شروع کر دیا گیا ہے۔یہ ڈرونز نہ صرف مکہ مکرمہ کے صحرائی اور مضافاتی علاقوں میں نقل و حرکت کی نگرانی کر رہے ہیں بل کہ حج کے انتظامی امور کو مزید موثر اور مربوط بنانے میں بھی مدد فراہم کر رہے ہیں۔