لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید ڈرون مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے صوبہ بھر میں 24/7 سرویلنس کا مؤثر نظام نافذ کر دیا ہے، جس کا مقصد جرائم کی بروقت نشاندہی، ٹریفک نظم و ضبط کی بہتری اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہیترجمان سیف سٹی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی جاری ہے، جس کے دوران ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ پولیس کے تعاون سے فوری اور مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔لاہور میں ڈرون سرویلنس کے دوران پتنگ بازی کے متعدد واقعات کی نشاندہی کی گئی،جس پر متعلقہ اداروں نے فوری ایکشن لیا۔ اسی طرح رائیونڈ سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب کوڑا جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے والے عناصر کو بھی ڈرون کی مدد سے شناخت کیا گیاملتان کے واٹر ورکس روڈ پر ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جعلی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ جھنگ میں جھنگ روڈ بائی پاس پر شوگر کین ٹرالیوں اور بھاری ٹریفک سے پیدا ہونے والے خطرات کی نشاندہی کی گئی۔گجرات شہر کے ٹریفک ہاٹ اسپاٹس پر ڈرون کے ذریعے ٹریفک فلو کی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ ڈی جی خان، مظفرگڑھ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں رانگ پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ڈرون مانیٹرنگ کے ذریعے کارروائیاں کی گئیں۔ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ ڈرون مانیٹرنگ کے ذریعے تجاوزات، ٹریفک روانی میں رکاوٹیں، سموگ پھیلانے والے عناصر اور کرائم ہاٹ اسپاٹس کی مؤثر نشاندہی ممکن ہو رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے جرائم کی روک تھام، ٹریفک کی بہتری اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔