لاہور (کرائم رپورٹر )چیئرپرسن وزیراعلیٰ ڈائریکٹوریٹ برائے سرویلنس بریگیڈیئر(ر) بابرعلا ئوالدین نے ذہنی پسماندہ بچوں کے علاج گاہ و بحالی کے مرکزچمن کا دورہ کیا۔انہوں نے گویائی و سماعت سے محروم بچوں کے سکول،انہیں ہنرسکھانے والے سنٹر نشیمن کا بھی دورہ کیا۔بابرعلا ئوالدین سوشل ویلفیئرکے زیرانصرام چلنے والے اولڈایج ہوم عافیت بھی گئے۔