متعدد ٹریفک، سکیورٹی اور شہری نظم و ضبط سے متعلق خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے 24 گھنٹے ریئل ٹائم سرویلنس کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران مختلف اضلاع میں کیے گئے ڈرون آپریشنز کے نتیجے میں متعدد ٹریفک، سکیورٹی اور شہری نظم و ضبط سے متعلق خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی، جن پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق ڈرونز کے ذریعے پتنگ بازی، ون وے کی خلاف ورزی، تجاوزات، کھلے مین ہولز اور دیگر خطرناک عوامل کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ لاہور کے علاقوں کاہنہ، باغبان پورہ، ہربنس پورہ، گجومتہ اور فیروزپور روڈ پر پتنگ بازی کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا، جبکہ باغبان پورہ اور جی ٹی روڈ پر سیف سٹی کی نشاندہی پر پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا۔ ہربنس پورہ میں بھی ڈرون فوٹیج کی مدد سے پولیس نے پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیاڈرون سرویلنس کے دوران گجومتہ، فیروزپور روڈ اور اقبال ٹاو?ن میں فضائی آلودگی پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ کھلے ٹرکوں میں تعمیراتی سامان کی نقل و حمل اور صفائی کے مسائل کی نشاندہی کر کے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا۔لاہور کے علاوہ ملتان، گجرات، جھنگ اور شیخوپورہ میں ٹریفک اور سیکیورٹی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی گئیں، جبکہ ڈی جی خان، مظفرگڑھ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں رانگ پارکنگ کے خلاف فیلڈ پولیس کے ساتھ مشترکہ ایکشن لیا گیاترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ ڈرون آپریشنز کے ذریعے جرائم کی نشاندہی، ٹریفک کی بہتری اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈرون مانیٹرنگ کی مدد سے تجاوزات، سموگ پھیلانے والے عناصر اور کرائم ہاٹ اسپاٹس کی بروقت نشاندہی کر کے مو?ثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔