پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
آٹا ڈیلرز کے مطابق مکس آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت بڑھ کر 3,200 روپے ہو گئی ہے، جبکہ فائن آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت 3,300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کی کمی کے باعث قلت پیدا ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔