یمن: نیا وزیراعظم مقرر، سالم صالح بن بریک نے استعفیٰ دے دیا

یمن: نیا وزیراعظم مقرر، سالم صالح بن بریک نے استعفیٰ دے دیا

یمن کے وزیراعظم سالم صالح بن بریک نے استعفیٰ دے دیا ہے، جسے صدراتی قیادت کی کونسل نے قبول کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ملک کے نئے وزیراعظم کے طور پر وزیر خارجہ ڈاکٹر شائع محسن الزندانی کو مقرر کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند گروپ جنوبی عبوری کونسل نے یمن کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور سعودی عرب کی سرحد کے قریب پہنچ گئے تھے، جسے سعودی عرب نے اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔