حادثہ بدھ کی صبح سیکیئو ضلع میں پیش آیا ، کرین ایک ریلوے ٹریک پر کام کر رہی تھی،تصادم کے نتیجے میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی
ٹرین میںآگ بھڑک اٹھی، ، تباہ شدہ ڈبوں میں پھنسے افراد کی تلاش،ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے:کارکن
بینکاک(آئی این پی )تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے ناخون راتچاسیما میں ایک تعمیراتی کرین ٹرین پر گرنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 80سے زائد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح سیکیئو ضلع میں پیش آیا، جو بینکاک سے 230 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کرین ایک ریلوے ٹریک پر کام کر رہی تھی جب وہ نیچے سے گزرنے والی ایک مسافر رٹین پر جا گری۔ اس تصادم کے نتیجے میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی اور کچھ دیر کے لیے اس میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ امدادی کارکن اب بھی تباہ شدہ ڈبوں میں پھنسے افراد کو تلاش کر رہے ہیں