وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کا مطالبہ،نامعلوم شخص نے عمارت پر بینرز آویزاں کر رکھے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے ہاسٹلز کی زیر تعمیر عمارت پر ایک نامعلوم شخص کرین پر چڑھ گیا، اِس شخص نے مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسمبلی کا سٹاف، سکیورٹی حکام اور ریسکیو ٹیم عمارت کے گرد پہنچ گئے، نامعلوم شخص نے عمارت پر وزیر اعلیٰ کے بینرز آویزاں کر رکھے تھے اور ایک بینر لہرا رہا تھا۔نامعلوم شخص کا کہنا ہے کہ جب تک مریم نواز سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، نیچے نہیں آؤں گا، جس پر ریسکیو حکام نے جواب دیا کہ آپ پہلے نیچے آئیں، پھر ملاقات کروا دی جائے گی۔