پولیس نے اغوا ہونے والے گارڈ کو بازیاب کرالیا

 ملزموں نے سنوکر کلب کے سٹینڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر تشدد کیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی پولیس نے اغوا ہونے والے سکیورٹی گارڈ کو بازیاب کروا لیا ترجمان پولیس کے مطابق مغوی صابر سنوکر کلب کے سٹینڈ پر سکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھاملزمان نے سنوکر کلب کے سٹینڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر تشدد کیا اور گاڑی میں صابر کو اغواء کر کے لے گئے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی فوٹیج میں شہری پر تشدد اور اغواء کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہیملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں سے ٹریس کر کے فوری گرفتار کر لیا گیاملزمان امیر حمزہ اور شہباز سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لیامغوی صابر کے رشتہ دار احمد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ملزمان امیر حمزہ اور شہباز مزید تحقیقات کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیامغوی صابر کی بازیابی پر لواحقین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی،ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کی بہترین کارروائی کرنے پر گلشن راوی پولیس کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کے لئے ہروقت موجود ہیں۔