اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مجوزہ فارم B پر الیکشن ایکٹ کے تحت جمع کرائیں:الیکشن کمیشن
اسلام آباد(آن لائن)مہلت ختم‘اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹیرینز کی رکنیت آج جمعہ کو معطل کر دی جائیگی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ان ارکانِ سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں جنہوں نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے ابھی تک جمع نہیں کرائے، کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مجوزہ فارم B پر الیکشن ایکٹ کی سیکشن 137 کے تحت الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔