ایران میں بازیاب پاکستانی خاتون کا تنہا وطن واپس آنے سے انکار

خاتون تک پاکستانی سفارتخانے کومکمل رسائی ‘ حکام جب چاہیں خاتون کو وطن بھجواسکتے ہیں:ایرانی اہلکار 
تہران،اسلام آباد (آئی این پی )ایران میں بازیاب پاکستانی خاتون نے تنہا وطن لوٹنے سے انکارکردیا، تاہم مبینہ طور پرسفری دستاویز کے بغیر ایران کا سفر کرنے کے سبب خاتون کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے  مطابق ایران میں بازیاب خاتون نے  تحریری اور ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔چارماہ کی حاملہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی حالت ایسی نہیں کہ وہ تنہا سفر کرسکے۔خاتون نے کہا کہ اس کی چھوٹی بیٹی بھی ساتھ ہے، اس لیے وہ شوہر کیساتھ جانا پسند کرے گی۔ایرانی اہلکار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ خاتون کوہرمزگان صوبے کے دارلحکومت بندرعباس میں واقع پولیس کیمپ منتقل کردیاگیا ہے۔اہلکار کے مطابق خاتون تک پاکستانی سفارتخانے کومکمل رسائی دی گئی ہے،پاکستانی حکام جب چاہیں خاتون کو وطن بھجواسکتے ہیں