ایران سے مزید 30 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

کوئٹہ(آئی این پی )ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ  جاری  ہے، ضلعی حکام کے مطابق گبدریمدان بارڈر کے ذریعے گزشتہ روز30افراد وطن واپس پہنچے ، جبکہ اِسی راستے سے اب تک مجمو عی طورپر3021افرادپاکستان آچکے ہیں۔ دوسری جانب تفتان بارڈرکے ذریعے 38 دونوں کے دوران مجموعی طورپر 4 ہزار77 افراد واپس پہنچے ہیں، اِسی طرح 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 7098 افراد وطن آ چکے ہیں