کراچی(آئی این پی )پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے 70 تولہ وزن کے گولڈ بار اور 7 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلئے ۔اسسٹنٹ کلکٹر جے آئی اے پی خضر فیض کے مطابق مسافر کے سامان کی اسکیننگ کے دوران فی 10 تولہ وزن کے 7 گولڈ بار کی نشاندہی ہوئی، مشکوک مسافر کو روک کر جسمانی تلاشی لی جس پر 7ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے۔