سال 2025 کی آخری انسداد پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی

لاہور(خصوصی رپورٹ)سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم 15دسمبر سے شروع ہو گی۔ وزارت صحت کے مطابق قومی پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی اور اس دوران چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز مہم میں خدمات انجام دیں گے۔مہم کے دوران ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔ رواں سال ملک میں پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔