رواں سال کی آخری ملک گیر پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر شروع ہوگی

اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
اسلام آباد (آئی این پی )سال 2025 کے آخری ملک گیر پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر منعقد کی جائے گی۔ قومی ای او سی کے مطابق پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جائے گا، پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے