واشنگٹن ،تہران (آئی این پی )امریکا نے ایرانی تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں، آئل ٹینکرز پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ ایران نے امریکا کا جوہری افزودگی روکنے کا مطالبہ مسترد کردیا ۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران پر دبائو بڑھانے کے لیے کچھ شپنگ کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر پابندیاں لگائی ہیں،جن میں چین میں کام کرنے والی آزاد چھوٹی آئل ریفائنریز شامل ہیں