محمودخان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج  ہوگا، اپوزیشن لیڈر کے بارے میں حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان
اسلام آباد(آن لائن) محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔ اس سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز سیکرٹریٹ کے سینئر افسران سے تفصیلی مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق سپیکر نے اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا اور آئینی تقاضوں کی تکمیل کے لیے ضروری مشاورت کی۔سپیکر ایاز صادق نے اس بات کا عندیہ دیا کہ اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے باضابطہ اعلان آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں متوقع ہے۔ یہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج صبح 11بجے منعقد ہوگا، جس میں اس معاملے پر حتمی فیصلہ کیا جا سکتا ہے