ملک پر کوئی بھی حملہ آور ہو تواس کے خلاف نہ چاہتے ہوئے بھی لڑنا ہوگا:محمودخان اچکزئی

اسلام آباد(آن لائن) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہوں  اگر ملک پر کوئی بھی حملہ آور ہو تواس کے خلاف ناچاہتے ہوئے بھی لڑنا ہوگا‘ قومی ایجنڈے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اگر کسی کے پاس ہم سے بہتر ایجنڈہ ہے تو سامنے لائیں۔سوموار کو نیشنل پریس کلب میں اپوزیشن اتحاد کے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مشرف دور کے وقت بھی 36 جج صاحبان سپریم کورٹ کے لئے گئے تھے جسے ڈوگر کورٹ کے نام سے بہت شہرت ملی انہیں پی سی او ججز کا نام دیا گیا انہوں نے کہاکہ ا ب بھی 36 جج کر دیے گئے ہیںجب انہوں نے من پسند عدلیہ بنانی ہو اور من پسند اور مثبت فیصلے لینا ہوں اس طرح سے جوڈیشل پیکنگ کی جاتی ہے