محمودخان اچکزئی نے حکومتی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا

    اسلام آباد(یواین پی)اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومتی کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا، تحریک انصاف سے بھی کہتا ہوں کہ یہ بھی حکومتی کمیٹیاں چھوڑ دیں، میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ جعلی پارلیمنٹ ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے۔ایسی جعلی پارلیمنٹ کی بنائی گئی کسی کمیٹی میں نہیں بیٹھوں گا۔پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔ تاریخ میں کبھی بھی آئی ایم ایف کا وفد عدالت میں نہیں گیا تھا۔اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ کے باہر اپنا ایوان لگانا چاہئے جس کا سپیکر اسدقیصر کو بنایا جائے۔