سکیورٹی فورسز کی بنوں اور کرم میں کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک

بنوں میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جہاں 8 خوارج مارے گئے، کرم میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوگئے
 قوم دہشت گردی کے خلاف  جنگ میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پْرعزم ہیں:وزیراعظم

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز کے بنوں اور کرم میں آپریشنز کے دوران 13دہشت گرد مارے گئے‘آئی ایس پی ا?ر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 خوارج مارے گئے۔ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع کرم میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 خوارج کو مؤثر کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے  کہا ہے  عزم استحکام کے ویڑن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پْرعزم ہیں۔