خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 23 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد خطرات کے خاتمے اور خوارج نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے، سکیورٹی فورسز نے یہ کارروائیاں گزشتہ 48 گھنٹوں کے کے دوران دتہ خیل، سپین وام اور بنوں سمیت مختلف حساس علاقوں میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیں۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جن میں خوارجی گروہ کا اہم سرغنہ جان میر عرف طور ثاقب بھی شامل ہے۔