سکیورٹی فورسز دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،غیر ملکی سرپرستی اور پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی کا مکمل صفایا بنیادی ہدف ہے:آئی ایس پی آر
راولپنڈی،بنوں(آ ئی این پی )سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 فتنہ الخوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ غیر ملکی سرپرستی اور پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی کا مکمل صفایا بنیادی ہدف ہے