راولپنڈی (آئی این پی)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت کریک ڈائون جاری ہے،مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے فتح علی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا