پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21 جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ

24 بل صدر کی منظوری کے بغیر واپس کئے گئے  وہ بھی  مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے
اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21 جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ، وزارت پارلیمانی امور نے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی۔رپورٹ کے مطابق مشترکہ اجلاس 21 جنوری کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 29 بل منظوری کیلئے پیش ہوں گے۔18 نجی 11 حکومتی بل منظوری کے لئے پیش ہوں گے، 24 بل صدر کی منظوری کے بغیر واپس کئے گئے جو مشترکہ اجلاس میں پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پانچ نئے بل اجلاس میں پیش کئے جائیں گے