پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 دسمبرکو طلب کرنے کا فیصلہ

 اجلاس میں صدرمملکت کی جانب سے  واپس بھجوائے گئے 8 بل بھی زیر غور لائے جائیں گے
اسلا م آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 دسمبرکو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، صدر مملکت کی جانب سے واپس بھجوائے گئے 8 بل بھی زیر غور لائے جائیں گے۔مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی، مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق  سوسائیٹیز ترمیمی بل پر غور کیا جائے گا۔  صدر مملکت نے سوسائیٹیز ترمیمی بل واپس بھیجا تھا، وزارت قانون کی طرف سے اس بل میں مزید ترامیم لائی جائیں گی ۔  بتایا گیا کہ اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول بل، جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور سمیت کئی بل قانون سازی کے لئے پیش ہوں گے، ان میں عرفان صدیقی کا کوڈ آف کریمنل پروسیجر سے متعلق بل بھی شامل ہے۔