پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ

مشترکہ اجلاس  دوپہر 3 بجے ہوگا،صدر کے خطاب کے بعد نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا
اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے سمری صدر کو ارسال کردی،صدر آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر کے خطاب کے بعد قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا‘پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو دوپہر 3 بجے ہوگا۔