دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نئے بل پر حکومت اور جے یو آئی ف کے درمیان مشاورت جاری ہے‘وزیراعظم نے پارلیمنٹ اجلاس بلانے کے لئے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیج دی
اسلام آباد(ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو دن 11 بجے بلانے کی ایڈوائس بھیجی ہے، مشترکہ اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن سمیت آٹھ بلز کی منظوری کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نئے بل پر حکومت اور جے یو آئی ف کے درمیان مشاورت جاری ہے۔یاد رہے صدر مملکت کی جانب سے مدارس بل پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں اور صدر آصف زرداری نے بل کو اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا ہے۔
ٖ