سندھ میں کینسر کا مہنگا ترین علاج مفت کیا جارہا ہے‘2008 تک سندھ میں صرف 10 جامعات تھیں، اس وقت 30 جامعات ہیں، 2017 ، میں گمبٹ میڈیکل کالج قائم کیا، سندھ نے 2022 میں تاریخی سیلاب کا سامنا کیا
جو سڑکیں وفاق کو بنانا ہیں وہ سندھ حکومت نہیں بناسکتی، ایک خاص مقصد کے تحت تھرپارکر اور پورے صوبے پر تنقید کی جاتی ہے، کہا جاتا ہے پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دیئے جائیں، ان قوتوں کو بہترین جواب تھرپارکر ہے
ہم پورے سندھ میں کام کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت عوام دوست ہے،خواتین کے لئے پنک بس سروس متعارف کروائی:سندھ حکومت کی کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے ایوان صدر میں سفیروں کوبریفنگ
اسلام آباد(آئی این پی‘آن لائن )چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے ، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی ،سندھ بھر میں شعبہ صحت کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اسلام آباد میں سندھ حکومت کی کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت سندھ نے جناح ہسپتال کو عالمی معیار کا ہسپتال بنایا ،سندھ میں صحت کی عالمی معیار کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ،صحت کے شعبے کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے جناح ہسپتال کو عالمی معیار کا بنایا،سندھ میں کینسر کا مہنگا ترین علاج مفت فراہم کیا جارہا ہے،سندھ حکومت نے اپنے دور میں درپیش ہر چیلنجز کو بہتر طریقے سے نمٹا،سندھ میں این آئی سی وی ڈی طرز کے 11ہسپتال قائم کئے، سندھ میں تعلیم کے شعبے کیلئے بھی اقدامات کئے،2017 میں گمبٹ میڈیکل کالج قائم کیا، سندھ میں اس وقت 30 جامعات ہیں، ایک سال میں این آئی سی وی ڈی نے 2.9 ملین مریضوں کا علاج کیا۔انہوں نے کہا جو سڑکیں وفاق کو بنانا ہیں وہ سندھ حکومت نہیں بناسکتی۔ سندھ کے مواصلاتی انفرااسٹرکچر کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے سندھ حکومت نے پچاس ہزار کلو میٹر سڑکیں بنائیں۔گزشتہ روز بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک خاص مقصد کے تحت تھرپارکر اور پورے صوبے پر تنقید کی جاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دیے جائیں۔ ان قوتوں کو بہترین جواب تھرپارکر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پورے سندھ میں کام کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام دوست ہے۔ ہم نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی تھرپارکر کے عوام سے محبت کرتی ہے۔