ریلوے نظام معاشی ترقی اور ملکی آمدنی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے:وزیراعظم

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے  معیشت کی مجموعی ترقی  دیگر شعبہ جات کی بہتری میں نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورت حکومت کے معاشی اصلاحات کا حصہ ہے،پاکستان میں معیاری ریلوے نظام معاشی ترقی اور ملکی آمدنی بڑھانے میں قابل قدر کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان ریلویز کوتمام متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد عملی اقدامات پر مشتمل روڈ میپ اگلے ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات اور ترقیاتی کاموں میں نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، وزیراعظم نے ریلویز کی ملکی مجموعی معاشی ترقی، علاقائی صنعت و تجارت میں تعاون اور عوامی سہولت اور کمرشل استعمال کے لیے معیاری کارکردگی کی اہمیت کو اجاگر کیا، وزیراعظم نے دستیاب ذرائع اور معاشی مسائل کے باوجود بہترین کارکردگی پر وزارت ریلوے کی تمام ٹیم کو شاباش دی