بلوچستان میں گیس کی شدید قلت‘عوام پریشان‘وزیراعظم کو خط لکھیں گے سرفراز بگٹی

 پی پی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنیاں عوام کی تکلیف  کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں:وزیراعلی کی اجلاس میں ہدایت
کوئٹہ(آئی این پی )وزیراعلی بلوچستان  میر سرفراز بگٹی نے مختلف شہروں میں شدید سرد موسم میں کم گیس پریشر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی بلوچستان   کی زیر صدارت پی پی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں اراکین بلوچستان اسمبلی نے خصوصی شرکت کی اور گیس پریشر میں کمی اور عدم دستیابی کی شکایات کیں۔شدید سرد موسم میں کوئٹہ، زیارت، سوئی اور قلات میں کم گیس پریشر پر وزیر اعلی بلوچستان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پی پی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو عوام کی تکلیف کم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔وزیر اعلی بلوچستان نے گیس حادثات پر اظہار تشویش کیا اور روک تھام کیلئے اقدامات کو موثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی کی جانب سے بلوچستان کے لئے گیس کی محدود ایلوکیشن باعث تشویش ہے، صورتحال سے آگاہی کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھیں گے، عوام شدید تکلیف میں ہیں، ہم خاموش نہیں رہ سکتے، سوئی جہاں سے گیس نکلتی ہے وہیں گیس کے مسائل باعث افسوس ہے