مریم نواز ہیلتھ کلینک کیلئے منتخب نوجوان ڈاکٹرز کی آپریشنل ٹریننگ کا انعقاد

مریم نواز ہیلتھ کلینک کیلئے منتخب نوجوان ڈاکٹرز کی آپریشنل ٹریننگ کا انعقاد

مریم نواز ہیلتھ کلینک کے لیے منتخب نوجوان ڈاکٹرز کے لیے آپریشنل ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

 اس ٹریننگ کا مقصد نوجوان ڈاکٹرز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کی آپریشنل مینجمنٹ اور کام کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر وزیر صحت پنجاب نے منتخب ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور انہیں مریم نواز ہیلتھ کلینک کی حوالگی پر مبارکباد دی۔ وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت نوجوان ڈاکٹرز کو مالی طور پر مضبوط کیا جائے گا اور آؤٹ سورس ماڈل کی کامیابی کے بعد انہیں مزید مراعات دی جائیں گی۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک میں ڈاکٹرز کو میرٹ، تجربہ، اور پروفیشنل مہارت کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے، اور مقامی ڈاکٹرز کو ترجیحی بنیادوں پر اس کلینک کے لیے منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ صحت کے شعبے میں بہترین خدمات فراہم کر سکیں۔یہ اقدام نہ صرف نوجوان ڈاکٹرز کو عملی طور پر تربیت دینے کے لیے اہم ہے بلکہ پنجاب کے عوام کو بہتر صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔