ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت محمد ہارون کے طور پر ہوئی ہے، جسے کے ایم سی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 35 ہزار امریکی ڈالرز، 10 ہزار درہم، 1500 برطانوی پاؤنڈز، 1030 سعودی ریال، اور ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا اور وہ برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم کے غیر قانونی کاروبار کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔