لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں پر مشتمل خصوصی ڈیسک قائم کر دیاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیسک میں پولیس، وفاقی تحقیقاتی ادارے، رینجرز، ملٹری انٹیلی جنس اور انٹر سروسز انٹیلی جنس کے نمائندے شامل ہوں گے، خصوصی ڈیسک 2 سال کے لیے قائم کیا گیا ہے۔