لاہور( خصوصی پورٹ)میٹرک کے امیدواروں کو رول نمبر سلپس کی بروقت فراہمی کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔ سیکرٹری لاہور بورڈ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اگر کسی امیدوار کی رول نمبر سلپ ڈا ئون لوڈ نہ ہو رہی ہو تو وہ فوری طور پر تعلیمی بورڈ سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ امیدوار داخلہ فارم کی سلپ کے ہمراہ بورڈ آفس سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ مسئلہ حل کیا جا سکے۔بورڈ حکام نے تعلیمی اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ اگر کسی طالب علم کی رول نمبر سلپ ڈا ئون لوڈ نہ ہو تو وہ بھی فوری طور پر بورڈ سے رابطہ کریں۔بعض طلبہ کو انٹرنیٹ کی کم رفتار کی وجہ سے رول نمبر سلپ ڈا ئون لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔