ٹرانسپورٹرز کو مختلف دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی:صوبائی وزیر شرجیل میمن
کراچی(آئی این پی )حکومت سندھ نے ٹرانسپورٹرز کو سہولت فراہم کرنے کیلئے نیو سبزی منڈی میں خصوصی ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اجلاس میں بتایا ک نیو سبزی منڈی میں قائم کیے جانے والے اس فیسلیٹیشن ڈیسک کا مقصد کراچی آنے والی مال بردار گاڑیوں کو روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کے اجرا اور تجدید کی سہولت ایک ہی جگہ فراہم کرنا ہے۔نیو سبزی منڈی میں فیسلیٹیشن ڈیسک کے قیام سے ٹرانسپورٹرز کو مختلف دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی