چیریٹی سے متعلق قانونی و انتظامی تقاضوں اور بینک اکائونٹ بارے معاملات میں سہولت ملے گی
لاہور(آئی این پی )محکمہ داخلہ پنجاب کے چیریٹیز کمیشن میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا آغازہوگیا۔مدارس کی رہنمائی اور رجسٹریشن میں سہولت کیلئے خصوصی مدارس رجسٹریشن ڈیسک کا قیام عمل میں لایاگیاہے،مدارس کی رجسٹریشن پنجاب چیریٹیز کمیشن کے آن لائن پورٹل پر آسان اور تیز ترین انداز میں کی جا رہی ہے،مدارس کی رجسٹریشن آسان اور شفاف طریقہ کار کے مطابق اپلائی کرنے کے صرف 7 دن کے اندر کی جا رہی ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجئس ایجوکیشن (DGRE) یا سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ تمام مدارس کی رجسٹریشن جاری ہے،رجسٹریشن کی بدولت چیریٹی سے متعلق قانونی و انتظامی تقاضوں اور بینک اکائونٹ بارے معاملات میں سہولت ملے گی،پنجاب چیریٹیز کمیشن سے رجسٹریشن کے بعد مدارس اپنے نام پر بآسانی بینک اکائونٹ کھول سکتے ہیں۔