امدادی اشیا ء پر مشتمل 25گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا

پشاور(خصوصی رپورٹ)امدادی اشیا ء پر مشتمل 25گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق امدادی اشیاء کا قافلہ گذشتہ روز ٹل سے روانہ ہوا تھا، قافلے میں آٹا، چینی، چکن اور دیگر امدادی اشیا ء شامل ہیں، امدادی قافلے میں روزمرہ استعمال کی سبزیاں بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے، امدادی قافلے کی فضائی نگرانی بھی کی گئی، گذشتہ روز 20ٹرکوں کو واپس کر دیا گیا تھا۔