ٹل پاراچنار مین شاہراہ تاحال بند، امدادی سامان کا اگلا قافلہ کل روانہ ہوگا

 علاقے میں ایل جی پی اور پٹرولیم مصونات سمیت کئی اشیاء کا بحران،بگن میں دھرنا جاری
پارہ چنار(آئی این پی)ٹل پاراچنار مین شاہراہ تاحال بند ہے جبکہ مندوری کے مقام پر بگن متاثرین کا پر امن دھرنا جاری ہے۔ پارا چنار کے لیے سامان رسد کا اگلا قافلہ دو روز میں روانہ ہوگا۔95 روز گزرنے کے باوجود ٹل پاراچنارمین شاہراہ عام ٹریفک کے لئے تاحال بند ہے جبکہ مندوری کے مقام پر بگن متاثرین کا دھرنا آج بھی جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پارا چنار کے لیے سامان رسد کا اگلا قافلہ دو روز میں روانہ ہو گا۔ سامان میں اشیائے خوردونوش سمیت دیگر اشیا ئے ضروریہ بھی شامل ہونگی۔قافلے پاراچنار سمیت کرم کے مختلف علاقوں کے لیے سامان لے کر جائیں گے۔ تاہم اہلیان اپر کرم کے مطابق علاقے میں ایل جی پی اور پٹرولیم مصونات سمیت کئی اشیاء کا بحران ہے جسکی فراہمی فوری طور پر ممکن بنائی جائے۔