وویمن ہاسٹل : مریم نواز کا خواتین اہلکاروں کیلئے تحفہ

 ہاسٹل میں ڈے کیئر سنٹر، میس، لائبریری اور گیم ایریا شامل ہیں،آئی جی ڈاکٹر عثمان انور
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب سہیل اشرف کے ہمراہ زیر تعمیر پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران آئی جی پنجاب نے زیر تکمیل سمارٹ پولیس سٹیشن اسلام پورہ اور سیف سٹیز وویمن ہاسٹل قربان لائنز کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا۔ آئی جی پنجاب، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے سمارٹ پولیس سٹیشن اور وویمن ہاسٹل کے کنسٹرکشن ورک میں پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ سیف سٹیز وویمن ہاسٹل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے شاندار تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 204 بیڈز پر مشتمل زیرتکمیل 2 منزلہ سیف سٹیز وویمن ہاسٹل میں ڈے کیئر سنٹر، میس، لائبریری اور گیم ایریا شامل ہیں۔