مریم نواز کا بصارت سے محروم حافظ محمد علی کیلئے نئی گاڑی کا تحفہ

خود دروازہ کھول کر اسے سیٹ پر بٹھایا‘وزیراعلیٰ سے ملاقات میں گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا تھا
خوش ہیں نا :وزیر اعلیٰ ‘ بہت خوش ہوں،مریم نوازشریف واقعی ماں  جیسی ہیں: حافظ محمد علی

 لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے بصارت سے محروم حافظ محمد علی کو قیمتی تحفہ دیا گیا ہے۔مریم نواز نے حافظ محمد علی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے تحفے میں نئی گاڑی دے دی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بصارت سے محروم حافظ محمد علی کو گاڑی کی چابی دی اور خود دروازہ کھول کر انہیں سیٹ پر بٹھایا۔حافظ محمد علی نے گاڑی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ حافظ محمد علی نے چند ہفتے قبل وزیراعلی مریم نوازشریف سے ملاقات میں گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوال کیا کہ خوش ہیں نا؟ جس پر محمد علی نے جواب میں کہا کہ بہت خوش ہوں۔ حافظ محمد علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف واقعی ماں کے جیسی ہیں،اتنا احساس تو کوئی ماں ہی کرسکتی ہے۔مجھے دوسروں کی حقیقت کا پتہ ہے،اس لئے روز اول سے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سپورٹر ہوں۔